4 جنوری 2020 - 04:25
شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی شہادت کے موقع پر سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کا پیغام / انھوں نے چمران، صیاد

اگرچہ امت کے ان بہادر سپاہیوں کی کمی نے ہمارے اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کے دلوں کو بھاری صدمہ پہنچایا، لیکن ان کے قاتل ـ بالخصوص مجرم امریکی اور بزدل صہیونی ـ اپنا مقصد حاصل نہیں کرسکیں گے؛ کیونکہ اس سے قبل انھوں نے مصطفی چمران، ابراہیم ہمت، علی صیاد شیرازی، عارف حسین حسینی، فتحی شقاقی، سید عباس موسوی، محمد باقر الحکیم، سید حسین الحوثی جیسے عظیم کمانڈروں اور راہنماؤں کو امت سے چھین لیا لیکن عالمی مستضعفین کی افواج میں سینکڑوں گنا اضافہ ہوا۔


عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی، آیت اللہ رضا رمضانی نے امریکہ کے دہشت گردانہ حملے اور سپاہ قدس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی الحشد الشعبی کے نائب کمانڈر ابو مہدی المہندس کی شہادت، کے سلسلے میں تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔  

انھوں نے اپنے پیغام میں بہادر کمانڈروں کی کمی کو ایک صبر آزما صدمہ قرار دیا ہے مگر ساتھ ہی یہ نوید بھی دی ہے کہ ان کے قاتل ـ بالخصوص جرائم پیشہ امریکہ اور خبیث صہیونی ـ اپنے مقصد تک نہیں پہنچ سکیں گے؛ کیونکہ اس سے پہلے بھی کیونکہ اس سے قبل انھوں نے مصطفی چمران، ابراہیم ہمت، علی صیاد شیرازی، سید عارف حسین حسینی، سید عباس موسوی، عبدالعلی مزاری، فتحی شقاقی، محمد باقر الحکیم، عماد مغنیہ، العلی المؤمن اور سید حسین الحوثی جیسے عظیم کمانڈروں اور راہنماؤں کو امت سے چھین لیا مگر سینکڑوں گنا مجاہد مجاہدین اٹھ کھڑے ہوئے اور عالمی مستضعفین کی افواج میں سینکڑوں گنا اضافہ ہوا۔

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی، کا مکمل متن:

بسم الله الرحمن الرحیم

"وَكَأَيِّن مِّن نَّبِيٍّ قَاتَلَ مَعَهُ رِبِّيُّونَ كَثِيرٌ فَمَا وَهَنُواْ لِمَا أَصَابَهُمْ فِي سَبِيلِ اللّهِ وَمَا ضَعُفُواْ وَمَا اسْتَكَانُواْ وَاللّهُ يُحِبُّ الصَّابِرِينَ؛

اور کس قدر زیادہ انبیاء [ہو گذرے ہیں] جن کے سا تھ مل کر بہت سے اللہ والوں نے جنگ کی تو جو انہیں اللہ کی راہ میں مصائب پیش آئے، ان پر وہ سست نہیں ہوئے اور نہ انھوں نے کمزوری دکھائی اور نہ ہی انھوں نے عاجزی سے کام لیا اور اللہ صبر و استقامت والوں کو دوست رکھتا ہے"۔ (آل عمران، آیت 146)

"شہادت اللہ والے مَردوں کا ہنر ہے"؛ یہ زندہ جاوید جملہ معاصر دور میں امت اسلام کے آگاہ کرنے والے "خمینی کبیر" کا ہے؛ اور عراق، لبنان اور دوسری اسلامی سرزمینوں میں امام خمینی کے اعوان و انصار ایران، اسلام کے اعلی اہداف و مقاصد کے حصول کے لئے اپنی زندگی جہاد فی سبیل اللہ میں بسر کرتے ہیں اور لقاء اللہ کے شوق میں ایک دوسرے سے سبقت لیتے ہیں۔

آج ان مجاہدین کا نیا گروہ راہ اپنے شہید ساتھیوں سے جا ملا جن کے درمیان کا چمکتا ہوئے نگیںے "الحاج قاسم سلیمانی" اور انتھک و با بصیرت مجاہد الحاج ابو مہدی المہندس تھے۔ یہ افراد شہادت کے عاشق تھے اور کس قدر مستحسن انداز میں مکتب اسلامی مزاحمت اور اسلامی انقلاب کی حصولیابیوں کی حفاظت کرتے ہوئے مشاورتی مشن سرانجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کرکے اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

اگرچہ امت کے ان بہادر کمانڈروں کی کمی نے ہمارے اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کے دلوں کو بھاری صدمہ پہنچایا، لیکن ان کے قاتل ـ بالخصوص مجرم امریکی اور بزدل صہیونی ـ اپنا مقصد حاصل نہیں کرسکیں گے؛ کیونکہ اس سے قبل انھوں نے مصطفی چمران، ابراہیم ہمت، علی صیاد شیرازی، عارف حسین حسینی، سید عباس موسوی، عبدالعلی مزاری، فتحی شقاقی،  محمد باقر الحکیم، عماد مغنیہ، علی المؤمن اور سید حسین الحوثی جیسے عظیم کمانڈروں اور راہنماؤں کو امت سے چھین لیا مگر سینکڑوں گنا مجاہدین اٹھ کھڑے ہوئے اور مستضعفین کی افواج میں زبردست اضافہ کردیا۔

بےشک ان عظیم انسانوں نے بین الاقوامی بین الاقوامی سطح پر مزآحمت محاذ کو مستحکم بنایا اور دنیا کے حریت پسند عنقریب اس جرائم پیشہ دہشت گردوں سے ـ جو حقیقتاً دنیا کے شیطانی محور کو تشکیل دیتے ہیں ـ شدیدترین انتقام لیں گے۔

میں ان عظیم اور سربلند کمانڈروں کی شہادت کو امام زمانہ(عج) ـ جو اس واقعے کے اصلی سوگوار ہیں، نیز رہبر معظم (مد ظلہ العالی)، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور الحشد الشعبی، ایران اور عراق کی دو عظیم قوموں اور امت اسلامی تمام تر افراد ـ بالخصوص شہداء کے معزز خاندانوں ـ کو تہنیت اور تعزیت عرض کرتا ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کے پسماندگان کو صبر و سکون عنایت فرمائے۔  

"وَلاَ تَهِنُوا وَلاَ تَحْزَنُوا وَأَنتُمُ الأَعْلَوْنَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ؛ اور کمزوری نہ دکھاؤ اور رنجیدہ نہ ہو اور تم برتری رکھتے ہو اگر صاحب ایمان ہو"۔ (آل عمران، 139)

رضا رمضانی
سیکریٹر جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی
رضا رمضانی

03 جنوری 2020ع‍

………………….
110